حیدرآباد ۔ 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) داعش میں شمولیت کی ناکام کوشش کرنے والے گرفتار نوجوانوں کی پولیس تحویل حاصل کرنے کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے عدالت میں درخواست داخل کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے نامپلی کریمنل کورٹ کے 12 ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر درخواست داخل کرتے ہوئے عبداللہ باسط، معاذ حسین فاروقی اور سید عمر فاروق حسینی کو 15 دن کیلئے پولیس تحویل میں دینے کی گذارش کی ہے۔ ایس آئی ٹی گرفتار نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لے کر انہیں عادل آباد اور مہاراشٹرا کے ناگپور شہر منتقل کرے گی جہاں پر نوجوانوں نے سنیما گھر میں ہندی اور انگلش فلمیں دیکھی تھی۔