حیدرآباد،23 مئی (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آج متنبہ کیا کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے مختلف مقامات پر آئندہ پانچ یوم کے دوران ہلکی سے اوسط بارش یا بوندا باندی کا غالب امکان ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 تا44 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔