حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آج متنبہ کیاکہ ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں چہارشنبہ کو گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کہیں کہیں بارش یا بوندا باندی بھی ممکن ہے۔ محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف شام یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔دریں اثناء ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما کے چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ تلنگانہ کے کئی مقامات پرآئندہ 24 گھنٹوں میں بارش ہوسکتی ہے۔