آرچ بشپ کے دعائیہ پیغام کے مکتوب سے بی جے پی کو پریشانی
نئی دہلی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آرچ بشپ دہلی نے اپن ایک مکتوب جسے ’’الجھن میں مبتلا کردینے والا ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے جمہوریت اور سکیولرازم کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے جس میں تمام پادریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک کیلئے دعا کریں، کیونکہ 2019ء کے انتخابات مستقبل قریب میں منعقد ہونے والے ہیں۔ آرچ بشپ نے گرجا گھروں میں ہر جمعہ کو ملک کو نریندر مودی حکومت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ بی جے پی کی خاتون ترجمان شائنا این سی نے کہا کہ الیکشن کے سلسلے میں کس پارٹی کو ووٹ دیں اور کسے ووٹ نہ دیں کی ہدایت کرنا جمہوریت اور سکیولرازم کا قتل ہے جبکہ آپ زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ صحیح امیدوار کو ووٹ دیں یا صحیح پارٹی کو ووٹ دیں اور اگر آپ اس کے خلاف کرتے ہیں تو آپ جمہوریت اور سکیولرازم کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔ مذکورہ مکتوب پر 8 مئی کی تاریخ درج ہے جو دہلی کے تمام چرچیس کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے، وہ کسی مخصوص امیدوار یا پارٹی کی تائید نہیں کرتا۔ اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ’’سنڈے‘‘ کو عبادت کے موقع پر عوام کے سامنے پڑھا جائے جس میں دعائیہ انداز میں کچھ کہا گیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دہلی میں ماقبل انتخابات صورتحال دھماکو ہورہی ہے جس کیلئے ہم یہ دعائیہ پیغام اپنے ملکی دستور اور سکیولرازم کی بقاء کیلئے منعقد کررہے ہیں ، اس مہم کا آغاز ہوچکا ہے ۔ آرچ بشپ نے کہا کہ یہ ہمارا عمل انتخابات سے قبل ہمیشہ والا عمل ہے۔ آرچ بشپ نے اس الزام کی پرزور تردید کی کہ اس دعائیہ اجتماع کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد براری ہے۔