حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے گرانٹس جاری کرنے پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ہے۔ فیڈریشن کے چیرمین پروفیسر بی ستیہ نارائنا کے مطابق حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیز میں برسرکار پروفیسرس کو یو جی سی، آر ایس پی 2006 بقایا جات کی ادائیگی کے لئے گرانٹس جاری کئے ہیں۔ اسوسی ایشن نے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے گرانٹس جاری کرنے پر ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری، وزیر فینانس ای راجندر سے بھی اظہار تشکر کیا۔