گرامین بینک اسٹاف کا یکم مارچ کو چلو پارلیمنٹ احتجاج

حیدرآباد 27 فبروری ( پریس نوٹ ) یونائیٹیڈ فورم آف ریجنل رورل بینکس یونین کی جانب سے آل انڈیا لیول یونین گرامین بینک کی سات تنظیموں کے بیانر تلے یکم مارچ کو چلو پارلیمنٹ احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ علاقائی دیہی بینکوں کے تمام عہدیدار اور ملازمین دہلی میں یکم مارچ کو جنتر منتر پر دھرنا منظم کرینگے ۔ کئی ایم پیز احتجاجی ملازمین سے خطاب کرینگے ۔ آندھرا و تلنگانہ کے ملازمین نے پریس نوٹ میں بتایا کہ دونوں ریاستوں کے تقریبا 100 عہدیدار اور ملازمین اس دھرنا میں حصہ لینے والے ہیں۔