احمد آباد۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی تنسیخ کے اندرون پانچ دن منسوخ شدہ کرنسی نوٹ مالیتی 3,118.51 کروڑ روپئے مالیتی گجرات کے 11 ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینکس میں بی جے پی اور امیت شاہ کی جانب سے جمع کروائے گئے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آزاد ہند کا سب سے بڑا اسکام ہے جس میں کالے دھن کو سفید رقم میں تبدیل کیا گیا۔