ڈودرا ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کا ایک ماہی گیر حال ہی میں پاکستان کی ایک جیل میں فوت ہوگیا لیکن اس کی موت کی وجہ واضح نہیں ہے۔ اس کی شناخت بحیثیت واگھا بیجال چوہان متوطن ضلع جوناگڑھ کی گئی ہے۔ ریاستی وزارت داخلہ نے مرکز سے خواہش کی ہیکہ تفصیلات پڑوسی ملک سے حاصل کی جائیں۔
ممبئی کی ٹرین میں دھماکو آلہ
لکھنؤ ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آج ایک بڑا سانحہ ٹل گیا جبکہ ممبئی جانے والی مہانگری ایکسپریس ٹرین میں یو پی کے ضلع شترکوٹ میں ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ جو پالیتھن میں ملفوف تھا ، ڈبہ ایس ۔ 3 کے بیت الخلاء کے قریب دستیاب ہوا۔ انسداد بم اسکواڈ طلب کرلیا گیا جس میں اس آلہ کو ناکارہ بنادیا۔ وزیرریلوے سریش پربھو کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔