بنگلور ۔ /27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اینڈریو ٹائی کے 3 وکٹس اور آرن فلنچ کی 34 گیندوں میں 72 رنز کی تیز رفتار نصف سنچری کی بدولت گجرات لائینس نے رائل چیالنجرس بنگلور کے خلاف 7 وکٹس سے بہ آسانی کامیابی حاصل کرلی اور آئی پی ایل پلے آف میں امکانات برقرار رکھے ۔ بنگلور 134 رنز پر آل آوٹ ہوگئی اور پون نیگی (32 ) ، کیدار جادھو (31) ٹاپ اسکورر رہے ۔ گجرات نے 135 رنز اس وقت بنالئے جبکہ 6.1 اوور باقی تھے ۔