گجرات میں 76لاکھ افراد ناخواندہ

گاندھی نگر۔/24مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت گجرات نے آج اسمبلی میں یہ اعتراف کیا ہے کہ اگسٹ 2014 تک ریاست میں جملہ 76لاکھ ناخواندہ افراد ہیں۔ وقفہ صفر کے دوران کانگریس ایم ایل اے تیجا شری پاٹل نے حکومت سے ناخواندہ افراد کے اعداد و شمار اور فروغ خواندگی پر اقدامات کی تفصیلات طلب کی جس پر ریاستی وزیر تعلیم بھویندر سنہا نے بتایا کہ اگسٹ 2014تک ریاست بھر میں 76.58 افراد ناخواندہ تھے جنہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے مختلف اقدامات بشمول خصوصی کلاسیس منعقد کی جارہی ہیں۔