گجرات میں 26 میں سے تقریباً 21 امیدوار کروڑپتی

احمدآباد۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور کانگریس کے 5 امیدواروں کو چھوڑ کر دیگر تمام امیدوار جو گجرات کی 26 لوک سبھا نشستوں کیلئے میدان میں اترچکے ہیں ’کروڑپتی‘ ہیں۔ یہ بات ان امیدواروں نے اپنی نامزدگی کیلئے جو کاغذات داخل کئے ہیں، اس سے منسلکہ حلف ناموں میں بتائی ہے۔ پانچ مذکورہ امیدواروں میں سے چار امیدواروں کا تعلق قبائیل سے ہے۔ ان امیدواروں کے جملہ اثاثہ جات ایک کروڑ روپیوں سے کم ہیں۔ گجرات انتخابات میں حصہ لینے والی دو اہم سیاسی جماعتوں بی جے پی اور کانگریس کے سب سے دولت مند امیدواروں میں کانگریس کے مہسانا حلقہ کے امیدوار امبا لال پٹیل 69.9 کروڑ روپیوں کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمان چندرا کانت پٹیل نے اپنے حلف نامے میں 448 کروڑ کے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے۔ جام نگر کی بی جے پی ایم پی پونم مادام جو دوبارہ انتخاب لڑ رہی ہیں، ان کے 42.7 کروڑ روپیوں کے اثاثہ جات ہیں۔ بی جے پی امیدوار شردا بین پٹیل جو کانگریس کے امبا لال پٹیل سے مقابلہ کررہی ہیں، انہوں نے اپنے اثاثہ جات 44 کروڑ روپئے مالیت کے بتلائے ہیں۔ تمام امیدواروں کے جملہ منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثہ جات جن میں ان کی بیویوں، بچوں وغیرہ کے اثاثہ جات بھی شامل ہے۔