گجرات میں ہزاروں گائے ، فاقے سے مرنے کے قریب

چارہ کے لیے سرکاری فنڈس جاری نہ کرنے پر گاؤ شالائیں بند

پالن پور ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات میں ہزاروں گائے چارہ نہ ہونے سے فاقہ کشی کا شکار ہو کر مرنے کے قریب ہیں ۔ بانسا کنٹہ ضلع میں دیسا مقام پر گاؤ شالیں چلانے والوں نے حکومت کی جانب سے مالیہ فراہم کرنے میں ناکامی پر احتجاج کیا ہے ۔ حکومت کی سرد مہری کے باعث ہزاروں گائیں ان سرکاری گاؤ شالوں سے چھوڑ دی گئیں ہیں ۔ ضلع میں گاؤ شالیں سے بنجرس نے قبل ازیں دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے انہیں فنڈس فراہم نہیں کئے تو وہ تمام جانوروں کو گاؤ شالوں سے نکال کر سرکاری دفاتر کے سامنے باندھ دیں گے ۔ ضلع بانسا کنٹہ کے مجسٹریٹ سندیپ ساگلے نے سرکاری دفاتر کے اطراف دفعہ 144(3) نافذ کیا ہے اور مویشیوں کو چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ حکام نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے ۔ جن مویشیوں کو چھوڑا گیا تھا انہیں واپس گاؤ شالوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔ اس علاقہ میں سیلاب کے باعث گذشتہ دو سال سے چارہ کی قلت ہے ۔ ایک ماہ قبل حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ فوری فنڈس جاری کرے لیکن حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ اس لیے ہم اب ان مویشیوں کو چھوڑنے کے لیے مجبور ہیں ۔ گاؤ ماتا سے محبت کرنے والے اب اپنی ماتا کو بھوکا پیاسا چھوڑ رہے ہیں ۔۔
جبکہ یو ایس جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق بھی زلزلہ کی شدت 6.1 تھی لیکن فلپائنی حکام نے اس کی شدت 5.9 بتائی ۔