نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے احمد آباد ضلع میں ایک پنچایت کے دفتر میں کرسی پر بیٹھنے کو لے کر بھیڑنے ایک دلت خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کیا ۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ واردات 2 دن پہلے ولتھرا گاؤں میں ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ آنگن واڑی میں کام کرنے والی پلوی بین جادھو (48) کو آدھار کارڈ تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ کوٹھ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق دربار کمیونٹی سے آنے والے جے راج سنگھ ویگڈیہ دیکھ کر ناراض ہوگئے کہ پلوی بین کام کے دوران کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں ۔ پلوی بین کے شوہر گنپت جادھو کی طرف سے درج شکایت کے مطابق جے راج نے سوال کیا کہ ایک دلت ہوتے ہوئے وہ کرسی پر کیوں بیٹھی ہوئی ہے ۔ اس کے بعد جے راج نے کرسی کو پیر سے مارا جس سے پلوی بین کرگئیں ۔ الزام یہ بھی ہے کہ انہوں نے
پلوی کو ان کی ذات سے متعلق گالیاں دیتے ہوئے مارپیٹ بھی کی ۔ اس کے بعد شام میں جے راج اور تقریباً 25 دوسرے لوگ خاتون کے گھر گئے اور فیملی کے ممبروں پر ڈنڈوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔