راجوڈ(گجرات )۔/3جنوری، (سیاست ڈاٹ کام ) ضلع سے وابستہ ایک رکن اسمبلی کے فرزند نے لیمکھیڈا تعلقہ کے تحت ایک گاؤں میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کرلی ہے۔ حلقہ اسمبلی لیمکھیڈا کے بی جے پی ایم ایل اے وچنیا بھوریہ کے 30سالہ فرزند ہری کرشنا بھوریہ نے ہنڈی گاؤں میں کل شام اپنے مکان کے سیلنگ فیان سے لٹک کر پھانسی لے لی ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اندھیک پور پولیس اسٹیشن مسٹر کرمن باریہ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ہری کرشنا کی اہلیہ اور دیگر ارکان خاندان گاؤں کے باہر گئے ہوئے تھے، انہوں نے یہ انتہائی اقدام کیا اور جب ان کی اہلیہ اور دیگر ارکان واپس آکر مکان کا دورازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
انکاؤنٹر میں عسکریت پسند ہلاک
سرینگر،3جنوری(سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سکیورٹی دستوں اور عسکریت پسندوں کے ساتھ کل شدید مڈبھیڑ میں ایک عسکریت پسند ماراگیا۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر فوج اور ریاستی پولیس کے جوانوں نے ضلع کے سوپور کے تارزو میں رات کو تلاشی مہم چلائی ۔سکیورٹی دستے جب علاقے کی گھیرا بندی کررہے تھے اسی وقت عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کا فوج نے معقول جواب دیا۔فوج کی کارروائی میں ایک عسکریت پسندمارا گیا۔ جس کی شناخت عمر خطاب کے طورپر ہوئی ہے ۔