احمد آباد میں 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے آج انتباہ دیا کہ دلتوں پر مظالم کے ایسے واقعات کو مزید برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ ریاست میں جنگل راج چل رہا ہے کیونکہ یہاں درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے افراد کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے جبکہ یہ حقوق انہیں دستور نے فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دلتوں پر حملوں کی تفصیل معلوم کرنے آئے ہیں۔ حال میں ریاست میں مظالم کے کئی واقعات پیش آئے ہیں لیکن ان واقعات کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔