گجرات میں خصوصی ایس سی ایس ٹی عدالتوں کا قیام

احمد آباد 22 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں دلت احتجاج کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں 16 خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ایس سی ایس ٹی انسداد مظالم قانون کے تحت مقدمات کی جلد یکسوئی ہوسکے ۔ گجرات کے محکمہ قانون نے اعلامیہ جاری کیا اور بتایا کہ یہ عدالتیں یکم اکٹوبر سے کام کرنا شروع کردینگی اور صرف ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کرینگی ۔

کٹک میں پوجا سے قبل دو پنڈالوں کے ذمہ داروں میں تصادم
کٹک 22 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کٹک میںآج دو پوجا پنڈالوں کے مابین ایک تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میںیہاں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ جاریہ سال یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جو درگاہ پوجا کے سلسلہ میں پیدا ہوا ہے ۔ درگا پوجا آئندہ ماہ ہونے والی ہے اور اس سلسلہ میں شہر میں مختلف مقامات پر پنڈالس نصب ہیں۔