گجرات میں جرنلسٹ کا قتل

احمد آباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک جرنلسٹ کو نامعلوم بدمعاشوں نے اخبار کے دفتر میں قتل کردیا جب کہ وہ گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں کام کررہے تھے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نیلش جاجڈیہ نے بتایا کہ 35 سالہ کشور داوے کو کل شب 9-30 بجے گجراتی روزنامہ کے دفتر واقع ونجراری چوک میں چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا ۔ مہلوک داوے اخبار کے بیورو چیف تھے ۔ جو کہ راجکوٹ سے شائع ہوتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نعش پر چاقو کے 6 ضربات پائے گئے۔ جس کے نشانات سے پتہ چلتا ہے کہ شخصی مخاصمت کی وجہ سے قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ جوناگڑھ ڈیویژن میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔۔

 

شرمیلا کی عدالت میںحاضری
امپھال۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایروم شرمیلا جنہوں نے مسلح افواج کو خصوصی اختیارات سے متعلق قانون کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی 16 سالہ بھوک ہڑتال ختم کردی ہے، آج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ، امپھال ویسٹ کی عدالت میں حاضر ہوئی۔ عدالت نے 9 اگست کو انہیں 10 ہزار روپئے کے شخصی مچلکہ پر ضمانت کے ذریعہ رہا کیا تھا جبکہ انہوں نے یقین دلایا تھا کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردے گی۔ شرمیلا کو 5 ستمبر کو اسی عدالت کے روبرو حاضری کیلئے کہا گیا۔