گجرات میں آر ٹی آئی کارکن پر حملہ

احمد آباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کے ضلع تاپی میں قانون حق معلومات ( آر ٹی آئی ) کارکن پر نامعلوم افراد کے گروپ نے کلکٹر آفس کے باہر حملہ کردیا ۔ جس نے غیر قانونی کانکنی کی مخالفت کرتے ہوئے تفصیلات طلب کی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب پیش آیا اگر چیکہ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ آر ٹی آئی کارکن رومیل ستھیریا پر ایک درجن سے زائد افراد نے حملہ کردیا اور آر ٹی آئی کے ذریعہ حاصل کردہ دستاویزات کی ایک فائل چھین لی گئی ۔