احمدآباد 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو کی وجہ سے گجرات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد جنوری سے اب تک 354 ہوگئی جبکہ آج اِس بیماری سے مزید 5 افراد کے فوت ہوجانے کی اطلاع ملی۔ وزارت صحت کے خبرنامہ کے بموجب مزید 5افراد جو سوائن فلو سے متاثر تھے آج فوت ہوگئے۔
بیکانیر اراضی سودوں کے سلسلے میں رابرٹ وڈرا کیخلاف سی بی آئی مقدمہ
نئی دہلی 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے آج کہاکہ سی بی آئی اُن کی کمپنی کے خلاف بیکانیر کے اراضی سودوں کے سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ یہ اُنھیں دانستہ بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ بی جے پی حکومت پر اِس اقدام کیلئے رابرٹ وڈرا نے سخت تنقید کی۔