گجرات فسادات 2002 کے تین ملزم بری

احمد آباد 25 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایک خصوصی تحت کی عدالت نے جو 2002 میں دیہات ووڈ میں فرقہ وارانہ فسادات کے مقدمہ کی سماعت کررہی تھی آج تین ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔ ان فسادات میں عائشہ ووہرہ ‘نوری بین ووہرہ اور قادر بھائی ووہرہ قتل کردیئے گئے تھے جبکہ یکم مارچ 2002 کو ایک ہجوم نے اس علاقہ میں توڑ پھوڑ مچائی تھی ۔ انکور شاپور بھائی پٹیل ‘موہن عرف شاشین رمیش پٹیل اور نکل راو جی پٹیل کو جج ایم ایس بھٹ نے بری کردیا ۔ ان پر قتل ‘غیر قانونی اجتماع ‘فسادات برپا کرنے اور آتشزنی وغیرہ کے الزامات تھے ۔یہ ان 9 مقدمات میں سے ایک ہے جن کی تحقیقات ایس آئی ٹی نے کی تھیں۔