گجرات فسادات کی ملزم کوڈنانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احمدآباد ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے جو 2002ء کے نروڈا پاٹیہ فسادات مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج سماعت مکمل کردی۔ سابق ریاست ریاستی وزیر مایاکوڈنانی نے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے گذارش کی تھی کہ گواہوں کو ایک بار پھر طلب کیا جائے۔ کوڈنانی کو نروڈا پاٹیہ فساد مقدمہ میں سزاء ہوچکی ہے لیکن وہ پولیس انسپکٹر نروڈا علاقہ کے کے میسور والا سے دوبارہ جرح کی خواہاں ہیں۔ جج پی جی دیسائی نے فیصلہ محفوظ کردیا جو امکان ہیکہ 7 اگست کو سنایا جائے گا