احمدآباد۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج 2002ء مسلم کش فسادات میں چیف منسٹر نریندر مودی اور دیگر کو کلین چٹ دینے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ سابق کانگریس ایم احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست ِ سماعت کو آج ملتوی کردیا۔ آئندہ سماعت 15 جولائی کو ہوگی۔
عراق میں بے چینی ،امریکی حملے کی ناکامی کا ثبوت
ماسکو۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ روس سرجی لاؤروف نے آج کہا کہ عراقی شہروں سے پیشرفت کرتے ہوئے جہادی جنگجوؤں کے ہاتھوں قابل دید ضبطی اس بات کی واضح علامت ہے کہ امریکی حملہ ’’مکمل طور پر ناکام‘‘ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے واقعات امریکہ اور برطانیہ کے حملے کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ روسی خبر ادارہ نے لاؤروف کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس کے باوجود عراق کا اتحاد خطرہ میں ہے۔ روس ، عراق کے واقعات پر فکرمند ہے اور عراق کو انتباہ دے چکا ہے کہ امریکیوں اور برطانویوں کی مہم جوئی کا تباہ کن نتیجہ برآمد ہوگا۔ عراقی عوام امن اور سلامتی کے خواہاں ہیں، مغربی ممالک کی کارروائیوں نے بڑے سوال پیدا کردیئے ہیں۔ ہم عراقی قیادت کے ساتھ ہیں اور عراقی عوام کی بھی تائید کرتے ہیں۔