گجرات فسادات ، بی جے پی ایم ایل اے دیگر 50 بری

پٹنہ ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کی ایک مقامی عدالت نے گجرات فسادات 2002 میں رادھا پور ٹاون تشدد کے سلسلہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کے بشمول تمام 51 ملزمین کو شواہد کی کمی کے باعث بری کردیا ۔ اس تشدد میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ایڈیشنل سیشن جج گریش ایم دامودر نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ عدالت مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے 25 افراد کے بشمول تمام ملزمین کو بری کرتی ہے ۔ ان کے علاوہ ایم ایل اے شنکر چودھری کو بھی ثبوت نہ ملنے پر بری کیا جارہا ہے ۔ چودھری اس وقت ضلع باکسا کنٹہ میں دیواپیٹ سے رکن اسمبلی ہیں ۔عدالت نے یہ بھی احساس ظاہر کیا کہ یہ دونوں افراد پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے ۔ جیسا کہ استغاثہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دونوں خانگی فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے ۔

یہ دعویٰ غلط ہے جب کہ دونوں کی موت پولیس فائرنگ سے ہوئی ہے اس کیس میں ثبوت کو مدنظر رکھ کر یہ طئے پایا کہ ان دونوں کی ہلاکت پولیس فائرنگ سے ہوئی ہے خانگی فائرنگ سے نہیں ۔ استغاثہ کے مطابق یہ دونوں اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک ہجوم نے رادھن پور ٹاون کے علاقہ منڈاتی چوک کے مسلم اکثریتی علاقہ میں حملہ کردیا تھا ۔ اس حملے کے نتیجہ میں دونوں گروپس کے درمیان تصادم ہوا تھا ۔ فسادیوں نے دوکانات کو لوٹ کر 1.50 کروڑ روپئے کی جائیدادوں کو تباہ کردیا گھا تھا ۔ 2005 میں اس کیس کے سلسلہ میں ایم ایل اے کو گرفتار کیا گیا تھا ان کے ساتھ دیگر پر مختلف دفعات عائد کئے گئے تھے ۔۔