احمدآباد۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 13 افراد گجرات کے ضلع پٹن کے دیہات واداولی میں فرقہ وارانہ تصادم کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ انسپکٹر پولیس چاناسما پولیس اسٹیشن سی پی سعدیہ نے کہا کہ 13ا فراد کو جن کا تعلق سنسار اور گھارپوری دیہاتوں سے ہے، گرفتار کئے گئے ہیں۔ مزید گرفتاریوں کا آج امکان ہے۔ فرقہ وارانہ تصادم میں ایک شخص ہلاک اور 6 دیگر شدید زخمی ہوئے۔ دو فرقوں کے طلبہ کے درمیان معمولی تنازعہ پر ہفتہ کے دن تصادم ہوا تھا۔ بعض گاڑیاں اور مکان بھی فسادی ہجوم نے نذرآتش کردیئے۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کروائی ہیں جن میں 45ا فراد کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔