گجرات ساحل کے نزدیک ایک اور پاکستانی کشتی دستیاب

بھُج،2فروری(سیاست ڈاٹ کام)بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)نے آج گجرات کے کچھ ضلع کے ساحل سے دور پاکستانی سرحد کے نزدیک سر کریک علاقے سے ایک اور پاکستانی کشتی برآمد کی۔اس سے پہلے کل شام آٹومیٹک کشتیوں کے ذریعہ تلاشی کرکے دو دیگر کشتیوں کو پکڑا گیا تھا۔گزشتہ 31جنوری کو بھی اسی علاقے سے ایک دیگر پاکستانی کشتی ملی تھی۔ان میں س کسی میں بھی کوئی شخص سوار نہیں تھا۔بی ایس ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ آج صبح ملی کشتی سے مچھلی پکڑنے کے آلات ،جال،آئس باکس،ڈیزل بھراایک ڈبہ وغیرہ ملے اور اس میں مشتبہ اشیا نہیں ملیں۔کل شام ملی دوکشتیوں میں سے سات جوڑی کپڑے ،تین موبائل فون،پانچ سم کارڈ،مچھلی پکڑنے کے آلات،آٹااور چاول وغیرہ ملے تھے ۔اس سے پہلے 31جنوری کو ملی کشتی میں بھی مچھلی پکڑنے کے آلات ہی ملے تھے ۔افسر نے بتایا کہ ان کشتیوں میں سوار ممکنہ سرحد کے نزدیک اس علاقے میں مچھلی پکڑنے آئے پاکستانی ماہی گیر تھے، جو بی ایس ایف گشتی دستے کی آہٹ پاکر پاس ہی میں واقع فوجی حد سے پاکستانی بھاگ گئے۔