گجرات :جاسوسی کی تحقیقات کا معاملہ تحقیقاتی جج کی نامزدگی کی تجویز ترک

نئی دہلی ۔ 5 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حلیفوں کی طرف سے شدید مخالفت کے پیش نظر حکومت نے آج فیصلہ کیا کہ اُس کمیشن کی سربراہی کیلئے جج کو نامزد کرنے کی اپنی تجویز ترک کردی جائے جو چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی مبینہ ایماء پر ریاستی پولیس کی جانب سے ایک نوجوان خاتون کی جاسوسی کی انکوائری کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ۔ ’’ہم نے جج کی تقرری کے بارے میں فیصلہ اگلی حکومت پر چھوڑ دیا ہے‘‘ حکومتی ذرائع نے یہ بات کہی جبکہ ایک روز قبل یو پی اے کے دو شرکاء این سی پی اور نیشنل کانفرنس نے یوپی اے ۔ II کے ’’اختتامی ایام‘‘ میں مجوزہ اقدام کی کھلی مخالفت کردی تھی۔