گجرات انتخابات نے راہول کو قائد بنادیا : شیوسینا

ممبئی ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابی مہم نے راہول گاندھی کو قائد بنادیا ہے۔ نائب صدر کانگریس کی مندروں میں حاضری ’’ہندوتوا کیلئے جیت‘‘ ہے۔ بی جے پی کو اس کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔ راہول گاندھی گجرات میں شدت سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ ہفتہ کے دن پہلے مرحلہ کی رائے دہی مقرر ہے۔ گجرات میں کئی مندر ہیں اور ان کی پارٹی کا خیال ہیکہ راہول گاندھی کی مندروں میں حاضری اس کی حلیف پارٹی کے نعرے ہندوتوا کا توڑ ثابت ہوگی۔