گجرات امریکہ کے ساتھ طاقتور معاشی تعلقات کا خواہاں

واشنگٹن ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نئی حکومت کے ترقیاتی چیلنجوں کے خاتمہ پر توجہ مرکوذ کرنے کے پیش نظر گجرات کا ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد امریکی کمپنیوں سے خواہش کر رہا ہے کہ ہندوستان اور ریاست گجرات میں کاروبار کے مواقع کا پتہ چلائے اور ان میں سرمایہ کاری کریں۔ گجرات کے ریذیڈنٹ کمشنر بھرت لال نے سی آئی آئی اور ہند۔امریکہ بزنس کونسل کے مشترکہ زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں جو شکاگو میں منعقد کی گئی تھی، کہا کہ حکومت ہند سخت فیصلے کرنے سے خوف زدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا یہ پختہ یقین ہے کہ اقل ترین حکومت اور اعظم ترین حکمرانی کے ذریعہ ہندوستان یقینی طور پر عروج پر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہر ایک کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بھرت لال گجرات کے نامور صنعت کاروں ، ماہرین تعلیم اور سینئر سرکاری عہدیداروں کے ایک وقت کی زیارت کر رہے ہیں جو متحرک گجرات ساتویں دو سالہ چوٹی کانفرنس کی تشہیر کیلئے امریکہ کا دورہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ترقی اور ترقیاتی چینلجوں پر قابو پانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اور سب کچھ باقاعدہ بنانا چاہتی ہے۔گجرات میں اس سلسلہ میں مثال قائم کی ہے اور سب کو ساتھ لیکر ترقی کرنے کا ایک نمونہ پیش کیا ہے، جس کا دنیا بھر میں مطالعہ کیا جارہا ہے اور تقلید کی جارہی ہے کہ انہوں نے کہا کہ ریاست گجرات پیداوار ، معلومات میں شراکتداری ، آٹو فاضل پرزوں ، عدلیہ سازی ، معاشی خدمات ، برقی توانائی کا مرکز بن چکا ہے۔ اور اب اس کا مقصد ہہندوستان کا دفاعی پیداوار کا مرکز بننا ہے۔ بھرت لال نے امریکی کمپنیوں سے خواہش کی کہ وہ دو سالہ ساتویں متحرک گجرات چوٹی کانفرنس میں بڑے پیمانہ پر شرکت کریں ججو آئندہ سال گاندھی نگر میں 11 تا 13 جنوری مقرر ہے۔