ایف آئی آر درج
احمدآباد۔27 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے بھج میں واقع کچھ یونیورسٹی میں ایک پروفیسر سے بد سلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھج میں سینٹ انتخاب میں فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے اے بی وی پی کے کارکن نے پروفیسرگیرین بخشی کے منھ پر سیاہی پوت کر ان کا جلوس بھی نکالا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم اسٹوڈنٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف اس واقعے کے بعد سے کچھ یونیورسٹی میں کشیدگی قائم ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق یونیورسٹی کے دوسرے اساتذہ نے اس واقعہ کے خلاف اپنی مخالفت درج کرائی ہے اور ملزم اسٹوڈنٹس پر کارروائی کی مانگ پر اٹل رہے ۔ اساتذہ نے مظاہرہ کی دھمکی بھی دی ہے۔ دوسری طرف ، اس واقعہ کے بعد سابق سینٹ تنظیم میں بہت غصہ ہے اور تنظیم نے مظاہرہ کرنے کا علان کیا ہے۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے احاطہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی ملزم اسٹوڈنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔