واشنگٹن، 31جولائی (سیاست ڈاٹ ک ام) امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک گاڑی کے لوگوں کے ہجوم میں گھس جانے کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔لاس اینجلس فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے ٹوئٹر پر کل یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ قصداً کیا گیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے پیچھے کسی دہشت گردانہ سرگرمی کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس کے ویسٹ پیکو بالیوارڈ میں لوگوں کی بھیڑ میں ایک گاڑی کے گھس جانے کے بعد آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل میں داخل کرادیا گیا ہے ۔افسر نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک 44 سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔ سات دیگر زخمیوں کی عمر 18 تا 55 برس ہے ۔