پشاور ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغرب میں ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرجانے سے اس میں سوار چھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں پانچ افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ خیبرپختونخواہ کے ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں واقع تھنڈیانی نامی ہل اسٹیشن پر یہ حادثہ رونما ہوا۔ گاڑی میں سوار لوگ راولپنڈی سے تھنڈیانی جارہے تھے جہاں انہیں ایک تعزیتی جلسہ میں شرکت کرنا تھا۔ تاہم راستے میں اچانک ڈرائیور گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا کیونکہ سڑک خستہ حالی کا شکار تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور گاڑی کا ڈرائیور اس حادثہ میں جانبر نہ ہوسکے۔