گاڑی کا ٹیکس ادا کرنے سے گریز کا مقدمہ ، اداکار فہدفاصل گرفتار

تھرواننتاپورم ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملیالم اداکار فہد فاصل کو آج گرفتار کرکے بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ ان کی یہ گرفتاری پرتعیش گاڑی کے جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے سلسلہ میں عمل میں آئی ہے۔ کیرالا پولیس کے شعبہ جرائم نے انعام یافتہ اداکار کے بیان کی بنیاد پر جو تفتیش کے بعد کیا گیا تھا، یہ کارروائی کی۔ اداکار کو 50 ہزار روپئے کے مچلکہ اور دو ضمانتوں کی بنیاد پر بعدازاں رہا کردیا گیا۔ فہد کے بیانات کی جانچ کی جائے گی اور اس سلسلہ میں مزید کارروائی کا امکان ہے۔ پولیس کے بموجب اداکار نے اپنی کار پڈوچیری میں رجسٹر کرواتے ہوئے 20 فیصد ٹیکس کی ادائیگی سے جس کی مالیت 20 لاکھ روپئے سے زیادہ ہوتی ہے، کوشش کی تھی۔