حیدرآباد 28اگست (یواین آئی )گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفیکٹس اور ڈرائیورنگ لائسنس کی اجرائی کے لئے اسمارٹ کارڈس کی قلت گذشتہ تین ماہ سے دیکھی جارہی تھی اب زیرالتواء درخواستوں کی تعداد بڑھ کر دولاکھ ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ حکام نے کنٹراکٹر کی واجب الادا رقم جاری نہیں کی ہے جو اسمارٹ کارڈس سپلائی کرتاہے ۔ اس کے نتیجے میں گریٹر حیدرآباد علاقے کے 11۔آر ٹی اے دفاترمیں کارڈس کی اجرائی میں تاخیر ہورہی ہے ۔ اسمارٹ کارڈس کی درخواستوں میں ملکیت کی منتقلی سے متعلق موجودہ کارڈس میں تبدیلی ، مثنی آرسی کارڈس اور نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔