گاڑیوں کیلئے ہائی سکیورٹی رجسٹریشن پلیٹس

حیدرآباد 24 اپریل (پریس نوٹ) نئے اور پرانے تمام گاڑیوں کے لئے جدید اور اختراعی نمبر پلیٹس (ایچ ایس آر پی) کا لزوم یکم جنوری 2019 ء سے وزارت حمل و نقل اور شاہراہیں کی جانب سے لگایا جائے گا۔ وزارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی لائسنس پلیٹ میں تیسرا رجسٹریشن مارک، اگر ضرورت پڑے تو گاڑی کی کمپنی والا اُسے تیار کرے گا اور گاڑی کی فروخت کے موقع پر گاڑی کے ساتھ اُسے دینا ہوگا جو یکم جنوری 2019 ء سے پہلے یا بعد میں تیاری ہوئی ہوں۔ بعدازاں ڈیلرس متذکرہ پلیٹ پر رجسٹریشن مارک لگائیں گے۔ تلنگانہ میں نفاذ قانون سختی سے کیا جائے گا جبکہ دیگر کئی ریاستوں میں دس سال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود پوری طرح نافذ نہیں ہوسکا ہے۔ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ سنٹرل موٹر وہیکلس کے رولس ایکٹ کے سیکشن 10 کے تحت ترمیم کی جائے۔ وزارت نے اس سلسلہ میں تجاویز، مشورے اور شکایات کے لئے 10 مئی تک مہلت دی ہے۔ قبل ازیں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہاکہ ایچ آر پی ایس کی قیمت کو گاڑیوں کی قیمت میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اب رجسٹریشن پلیٹ مختلف ایجنسیز کے ذریعہ دستیاب ہوتی ہیں۔