گاڈ کی جگہ اللہ لکھا جائے : گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل 

مکہ : گورنر مکہ مکرمہ خالد الفیصل نے تمام سرکاری دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ انگریزی زبان میں رائج GOD کی جگہ ALLAHاستعمال کریں ۔ مکہ گورنریٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر تحریر کیاگیا ہے کہ اگر کسی زبان میں اللہ کی جگہ کوئی اور لفظ استعمال کیا جارہا ہے تو عربی میں اسکی جگہ اللہ استعمال کیا جائے ۔ مکہ گورنر کی نے توجہ دلائی کہ مفتیان کرام نے اللہ کی جگہ گاڈ استعمال کرنے سے منع کیا ہے اوراسے ناجائز بتایا ہے ۔

بعض علماء کی رائے ہے کہ مختلف زبانوں میں لفظ اللہ کی جگہ دیگر الفاظ مثال کے طور پر گاڈ استعمال کیا جاتا ہے ۔ عیسائیو ں کے یہاں گاڈ کے معنی معبود کے ہیں لیکن اس سے معبود واحد مراد نہیں ہوتا ۔ لہذا اللہ کے اسلامی تصور کے اظہار کیلئے اللہ ہی استعمال کریں ۔