حیدرآباد 4 جنوری ( این ایس ایس ) گاندھی ہاسپٹل سکندرآباد میں آج مریضوں کو انتہائی مشکل پیش آئی جب ڈاکٹرس انہیں آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر چلے گئے ۔ ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹرس نے آنکھوں کے آپریشن کیلئے آنے والے پانچ مریضوں کو انستھیسیا دیا ۔ تاہم بعد میں ان میں جھگڑا ہوگیا اور وہ آپریشن تھیٹر چھوڑ کر چلے گئے اور مریض کافی دیر تک اسی حال میں پڑے رہے ۔
مہاتما گاندھی بس اسٹیشن میں بوسونگھنے والے کتوں سے تلاشی
حیدرآباد 4 جنوری ( این ایس ایس ) انٹلی جنس انٹیگریٹیڈ ٹریننگ اکیڈیمی معین آباد میں تربیت یافتہ بو سونگھ کر پتہ چلانے والے کتوں کے ذریعہ مہاتما گاندھی بس اسٹیشن میں آج تلاشی لی گئی ۔ ان کتوں کی صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے انہیں ایم جی بی ایس لایا گیا تھا کیونکہ ابھی حال میں ان کی ٹریننگ مکمل ہوئی ہے ۔ بعد میں ان کتوں کو تلنگانہ و دیگر ریاستوں کے محکمہ پولیس کے حوالے کیا جائیگا ۔