گاندھی ہاسپٹل میں عنقریب خصوصی آپریشن تھیٹرس کا قیام ‘ وزیر صحت

حیدرآباد 23 فبروری ( این ایس ایس ) وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہا کہ گاندھی ہاسپٹل میں گردہ ‘ قلب اور جگر کے امراض کیلئے خصوصی آپریشن تھیٹرس جلد قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گاندھی ہاسپٹل کو گردہ کے امراض کیلئے بہتر علاج فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ بیماریوں سے بچنے کی کوششش کریں اور ان میں احتیاط کے تعلق سے شعور بیدار کیا جانا چاہئے ۔ گاندھی ہاسپٹل کی سلور جوبلی تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے ایک ویب سائیٹ کا آغاز کیا اور ایک فوٹو ساؤنئیر جاری کیا ۔ انہوں نے گاندھی ہاسپٹل کے سابق ڈاکٹرس کو اپنے شعبہ جات میں ان کی نمایاں خدمات پر ایوارڈز بھی دئے ۔