حیدرآباد 28 فبروری ( سیاست نیوز ) گاندھی ہاسپٹل میں جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال تیسرے دن میں پہونچ گئی ہے۔ حکومت کی عدم توجہ کا الزام عائد کرتے ہوئے جونیر ڈاکٹرس نے ہڑتال میں شدت پیدا کرکے ایمرجنسی خدمات کا بائیکاٹ کیا اور احتجاج میں شدت پیدا کردی ہے۔ ہڑتال کو سینئر ڈاکٹرس اور ہاسپٹل کے دیگر عملے کی تائید حاصل ہورہی ہے۔ جونیر ڈاکٹرس نے کہا کہ ان پر حملے کے 50 گھنٹے مکمل ہوچکے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے یا اعلیٰ عہدیداروں نے ابھی تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے جونیر ڈاکٹرس کا موقف ہے کہ جب تک انہیں سکیورٹی کی مکمل طمانیت نہیں دی جاتی ہے، وہ ڈیوٹی سے رجوع نہیں ہوں گے۔