گاندھی جی کو بعدازمرگ یو ایس کانگریشنل گولڈ میڈل کی سفارش

نیویارک ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی جن کے عدم تشدد کے نظریہ نے عالمی قائدین جیسے نیلسن منڈیلا اور مارٹن لوتھر کنگ کو بھی متاثر کیا تھا، کو جاریہ سال کا کانگریشنل گولڈ میڈل جیسا باوقار ایوارڈ دیا جانا چاہئے جو امریکہ کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ہے۔ یہ مشورہ کسی اور نے نہیں بلکہ کانگریس وومن کیرولانن میلونی نے دیا جنہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پیش کیا تھا کہ مہاتما گاندھی کو بعداز مرگ کانگریشنل گولڈ میڈل ایوارڈ دیا جانا چاہئے جو دراصل اس عظیم قائد کے عدم تشدد کے نظریہ کو فروغ دینے کے اعتراف کے طور پر دیئے جانے کی سفارش کی گئی تھی۔