ملبورن 2فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مہاتما گاندھی کی پوتی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس دنیا میں جی رہے ہیں وہاں اُن کے دادا جی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے عدم تشدد اور سادگی سے زندگی جینے کے فلسفہ کو مزید اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ اُن کا فلسفہ ٓج کی تیز رفتار زندگی سے بھی اتنا ہی ہم ٓہنگ ہے جتنا خود ان کی زندگی میں تھا۔ 74 سالہ ایلا گاندھی جو ایک سماجی ورکر برائے امن اور جنوبی افریقہ کی سابق ایم پی بھی رہ چکی ہیں، نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ان کے دادا جی کے نظریات ٓج کے عصری دور کے مسائل کی یکسوئی کیلئے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں جس میں انتہا پسندی کے ذریعہ تشدد بپا کرنا اور ماحولیاتی بگاڑ جیسے مسائل بھی شامل ہیں۔ یونیورسٹی ٓف نیو ساوتھ ویلز موقوعہ سڈنی میں گذشتہ ہفتہ گاندھی اور یشن کے چوتھے سالانہ جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی اکثر کہا کرتے تھے کہ عمل کرنے والے اور عمل کے درمیان امتیازی رویہ اختیار کیا جانا چاہئے تاہم ٓج ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ گاندھی جی کے نظریات کے بالکل برعکس ہے ۔