فرخ آباد 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس پر مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کے راہول گاندھی کے الزام کے بعد مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آج ایک قدم آگے بڑھ کر الزام عائد کیاکہ گاندھی جی کے قتل کے بعد آر ایس ایس والینٹرس نے اپنے گھروں میں مٹھائیاں تقسیم کی تھی۔ آر ایس ایس ورکرس نے ہی گاندھی جی کا قتل کیا اور اِس کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی۔