اسکولوں میں سمینارس ، گاندھی کنگ فاونڈیشن کے مدعو دو پروفیسرس کا رنگاریڈی میں گاؤں کا دورہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : گاندھی کنگ فاونڈیشن کی دعوت پر مارک ایل گیسنر ، چیرکمیونٹی انگیجڈ لرننگ اینڈ لیڈر شپ کالج آف بزنس اینڈ مینجمنٹ اینڈ نینی اسٹینفورڈ ۔ بلیر ، پروفیسر ایمیریتا ، ڈاکٹورل لیڈر شپ اسٹیڈیز ، کارڈینٹل اسٹریچ یونیورسٹی یہاں کئی یونیورسٹی اسکولس اور کالجس کا دورہ کرتے ہوئے ’ سرونٹ لیڈر شپ ‘ کے نظریہ کو فروغ دیں گے ۔ گاندھی کنگ فاونڈیشن کے مسٹر پرساد کے مطابق یہ دو پروفیسرس بے لوث قائدین جیسے مہاتما گاندھی ، مارٹن لوتھر کنگ ، ابراہام لنکن اور اسی طرح کے دیگر عالمی قائدین کے اقدار کو فروغ دینے کے سلسلہ میں اقدامات کریں گے ۔ اس فاونڈیشن کی جانب سے گاندھی جی کے اقدار کو نئی نسل میں پروان چڑھانے کے لیے کام کیا جارہا ہے ۔ اور یہ کام اسکولوں میں ورکشاپس سمینارس اور لکچرس منعقد کرتے ہوئے انجام دیا جائے گا ۔ اس مقصد کے لیے مختلف یونیورسٹیز کے نمائندوں کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ فی الوقت اس پروگرام کے حصہ کے طور پر مارک ایل گیسنر اور پروفیسر نینی اسٹینفورڈبلیر کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جنہوں نے ضلع رنگاریڈی میں ایک چھوٹے گاؤں بروجوگڈہ کا دورہ کیا جہاں اس گاؤں کے بچوں کی جانب سے فراہم کئے گئے ۔ فنڈ سے ڈیزائن کیے گئے گاندھی جی کے پورٹریٹ کو لگایا گیا ہے ۔ یہ دو پروفیسر ایم این آر فاونڈیشن سنگاریڈی ، یونیورسٹی آف حیدرآباد ، نظام کالج ، آر بی وی آر آر ریڈی کالج ، ویمنس کالج ، کالج آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ آف عثمانیہ یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے ۔۔