گاندھی جینتی تعطیل تنازعہ چیف منسٹر گوا کا تحقیقات کی ضرورت پر زور

پاناجی ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر نے کہا کہ کسی کے بھی خلاف گاندھی جینتی کی تعطیل کو سرکاری، صنعتی اور تجارتی تعطیلات کی فہرست سے حذف کرنے کی بناء پر تحقیقات یا کارروائی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ صرف ’’ٹائپنگ کی غلطی‘‘ ہے۔ گاندھی جینتی عام تعطیل برقرار ہے۔ ہم نے اسے منسوخ نہیں کیا ہے ۔ مجھے ٹائپنگ کی غلطی کا احساس ہے اور یہ تاریخ صنعتی اور تجارتی تعطیلات کے کیلنڈر میں شائع نہیں ہوسکی۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، تاہم انہوں نے اس غلطی کے بارے میں تحقیقات کرنے یا اس سلسلہ میں کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹائپنگ کی غلطی کیلئے کسی کے خلاف کیسے تحقیقات کرسکتے یا کارروائی کرسکتے ہیں ۔ حکومت اس تعطیل کو حذف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کیلنڈر میں اس کا تذکرہ موجود ہے۔ عام تعطیلات کی ہماری فہرست میں بھی اس کا ذکر کہے لیکن صرف صنعتی اور تجارتی تعطیلات کی فہرست میں ٹائپنگ کی غلطی سے شامل نہیں کیا جاسکا۔