گاندھی جینتی ، سہ ممالک امن ریالی کی اگرتلہ آمد

اگرتلہ۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے ضمن میں سہ ممالک امن ریالی سرحد پار کرکے ڈھاکہ سے یہاں اکھوڑا انٹرنیشنل چیک پوسٹ پہنچی۔ اس سہ ممالک ریلی جس کا آغاز 4 فروری کو راج گھاٹ سے آغاز ہوا تھا۔ 7,250 کیلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 24 فروری کو مائنمار پہنچے گی۔ بارڈر سکیوریٹی فورس نے موٹر رانوں کے لیے سرحد پر ضروری انتظامات کیئے ہیں۔یہ ریالی منگل کو تریپورہ چیک پوسٹ پہنچنے پر تریپورہ وزیر سماجی بھلائی و سماجی تعلیم شنتانہ چکما نے استقبال کیا۔ یہ ریالی جو دس موٹر سائیکلوں کے ساتھ 33 افراد پر مشتمل ہے، ایسے مقامات سے گزرے گی جن کا تعلق مہاتما گاندھی سے رہا ہے اور دوران سفر روڈ سفیٹی شعور عوام میں بیداری کی جائے گی۔ اس ریالی جس میں تمام ہندوستانی شہری شامل ہیں بنگلہ دیش میں داخلہ سے قبل سابرمتی، پورنیہ، ڈانڈی، سیواگرام، لکھنو، گورکھپور اور چمپارن کا دورہ کرچکی ہے۔ اڈیشنل سکریٹری مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ سمبو سنگھ جو اس ریالی کی تائید کررہے ہیں کہا کہ اس ریالی کا مقصد گاندھیائی خیالات اور اقدار کو عوام سے واقف کروانا ہے۔