گاندھیائی اُصول میں ہر مسئلہ کا حل: پرساد بھٹ

نئی دہلی۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ گاندھی امن ایوارڈ یافتہ نامور ماہر ماحولیات چندی پرساد بھٹ نے کہا کہ گاندھیائی اُصولوں پر عمل کرنے سے ہی ہر مسئلہ کا حل نکل آئے گا۔ بابائے قوم نے جو تعلیمات دی ہیں، وہ ہرگز فرسودہ نہیں ہوں گی۔ 80 سالہ بھٹ نے گاندھی امن ایوارڈ سے نوازے جانے پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ مجھے خوشی بھی ہورہی ہے اور حیرانی بھی۔ یہ ایوارڈ مخصوص سائنسدانوں، ماحولیات کو فروغ دینے والوں، خواتین اور بچوں کے لئے کام کرنے والی کوششوں کے عوض دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کو گزشتہ ہفتہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں دیا گیا تھا۔