نئی دہلی،30دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) منشیات کی کنٹرول بیورونے منشیات رکھنے کے الزام میں چار طلبہ کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے ڈیڑھ کلوگرام گانجا اور ایل ایس ڈی کے تین بلاٹ پیپر برآمد کئے ہیں۔بیورو کی دہلی یونٹ کے مطابق،گرفتار کئے گئے لوگوں میں سے دو دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے ،ایک جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا اور ایک ایمٹی یونیورسٹی کا طالب علم ہے ۔ پولیس طلبہ سے مزید پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ایسا شبہ ہے کہ ممکن ہے یہ طلبہ اپنے ساتھیوں کے مدد سے منشیات کی فراہمی کرتے تھے پولیس ان سے اس کام میں ان کے ساتھی لوگوں کے بارے میں بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔