گامبیا کے انتخابی کمشنر ملک چھوڑ کر فرار

اکرہ۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک گامبیا کے انتخابی کمشنر سلامتی سے متعلق دھمکیاں ملنے کے بعد ملک چھوڑ کر سینیگال فرار ہوگئے۔ گامبیا میں حال ہی میں انتخابات ہوئے ہیں اور صدر یحییٰ جمعہ کو شکست ملی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج کا اعلان کئے جانے کے بعد سے ہی ملک کے چیف الیکشن کمشنر علی ییو مومارنجی کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔مسٹر نجي کے خاندان کے ارکان نے بتایا کہ انہوں نے جمعہ کو ملک چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی مسٹر نجي کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔اس سے پہلے گامبیا سیکورٹی فورسز نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرکے مسٹر نجي اور دوسرے ملازمین کو ہیڈکوارٹر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔اپوزیشن کے لیڈر آدم بیرو کو صدر کے عہدے کے انتخاب میں فاتح قرار دیا گیا تھا اور مسٹر جمعہ نے شروع میں اپنی شکست قبول کر لی تھی۔ لیکن ایک ہفتے بعد ہی انہوں نے انتخابی حکام پر تنقید کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول غلطی” بتایا اور نئے انتخاب کا اعلان کیا۔