گارمنٹ شوروم کے ملازمین کی ضمانت

پناجی، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملبوسات کے شوروم فیاب انڈیا کے 4 ملازمین کو آج مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا، جنھیں کل مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی جانب سے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ کی نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ابتدائی پشیمانی کے بعد فیاب انڈیا نے ملک بھر میں اپنے شورومس میں خفیہ کیمرے نصب کرنے کی تردید کی ہے۔ گوا شوروم کے ملازمین کی گرفتاری مقامی بی جے پی رکن اسمبلی کی شکایت پر عمل میں آئی تھی۔ فیاب انڈیا نے ایک بیان میں مذکورہ واقعہ پر مرکزی وزیر سمرتی ایرانی سے اظہارِ معذرت کیا ہے اور بتایا کہ شوروم میں جو بھی کیمرے لگائے گئے وہ نگرانی کے مقصد سے ہیں اور ٹرائل روم میں کوئی خفیہ کیمرہ نصب نہیں کیا گیا۔ اگر یہ خفیہ کیمرہ ہوتا تو کسی کو نظر نہیں آتا۔