گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل بند کیا جائے

ملک کی ایک اور تقسیم بھی ہوسکتی ہے : پی ڈی پی ایم پی
سرینگر 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر پی ڈی پی رکن پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے آج خبردار کیا کہ اگر گائے اسملنگ کے نام پر مسلمانوں کا قتل جاری رہا تو پھر ملک کی ایک اور تقسیم ہوسکتی ہے ۔ وہ پی ڈی پی کی 19 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ مسٹر بیگ نے گئو دہشت گردوں کی جانب سے مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے واقعات پر کہا کہ ہم وزیر اعظم سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل بند کیا جائے ۔ ایک تقسیم ملک کی ہوچکی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک اور تقسیم ہوگی ۔