نئی دہلی، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) اطلاعات ونشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج گائے کی حفاظت کے نام پر لوگوں کو مارنے کے واقعات روکنے کے لئے ریاستی حکومتوں سے سخت کارروائی کرنے کو کہا۔جھاڑکھنڈمیں ہوئے حالیہ واقعات اور کل ہوئے قتل پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا’’یہ وحشیانہ حرکتیں ہیں انہیں برداشت نہیں کیاجاسکتا‘‘۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے لئے مودی حکومت کو موردالزام نہیں ٹہرایا جاسکتا اس لئے فرقہ وارانہ واقعات کا نگریس کے زمانہ میں ہوتے رہے ہیں او ر اس قدیم پارٹی کو جواب دینا چاہئے کہ وہ سماجی ایکتا کیوں نہیں لاپائی۔کل وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ملک کے موجودد ماحول پر اپنی ناراضگی اور غصہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں ۔ کسی کو بھی گائے کے نام پر کسی انسان کو قتل کرنے کا حق نہیں ہے۔